لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں 11روز بعد میٹروبس سروس بحال ہو گئی۔ بس سروس بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو نئی کمپنی ویڈا میزا نے بحال کیا ہے ۔ نئی کمپنی کی جانب سے ٹریک پر 60 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ البیراک کمپنی کا میٹرو بس سروس سے 31 اگست کو معاہدہ ختم ہوا تھا۔