پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1150سے 1200روپے میں فروخت ہورہا ہے‘عظمی بخاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1150سے 1200روپے تک میں فروخت ہورہا ہے

۔شہبازشریف کے دور یہی آٹا 600کا تھیلا مل رہا تھا۔گندم کا فی من ریٹ 22سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ ہوا ہے،ایک کلو گھی نے ٹرپل سنچری بھی کراس کرلی ہے،چھ ماہ سے چینی مسلسل سنچری سکور سے زائد کررہی ہے،پہلے چینی میں جہانگیرترین کو نوازا گیا اب خسرو بختیار کو نوازا جارہا ہے،پہلے سنتے تھے غریب صرف مرغی گوشت کانہیں کھاسکتے تو دال روٹی کھالیںلیکن آج دال اور روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ چنے کی دال 160روپے کلو اور روٹی پندرہ سے 20روپے کی مل رہی ہے۔سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار کسی دن خود مارکیٹ میں سودا سلف لینے جائیں ان کو مہنگائی کا لگ پتہ جائے گا۔پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت عرصہ دراز سے غائب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…