پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی ،اناڑی کو حکومت دینے کے اقدام نے تباہی کر دی‘احسن اقبال

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی مجھے جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیتا ہے ،عمران خاں کان کھول کر سن لو میں پہلے بھی جیل گیا تھا اب بھی جیل میں جانے کو تیار ہوں مگر تم حق اور سچ کی

آواز کو دبا نہیںسکو گے ،عوام کی آواز نہیں دبا سکو گے۔نارووال کے نواحی گائوں آہلولعل میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک کے لئے میرا انتخاب کیا کہ آپ سی پیک کو کامیاب بنائیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری اس سے پہلے کبھی نہیں آئی ،دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی مگر 2018ء کے الیکشن میں اناڑی کو پاکستان کی حکومت دے دی گئی جس نے سارے ملک کی تباہی کر دی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں ہم نے یونیورسٹی آف نارووال کی عمارت ایک سال میں کھڑی کر دی مگر اس نالائق حکومت سے یونیورسٹی کی ایک سڑک تک نہ بن سکی۔نارووال ریلوے ااسٹیشن تیار ہے اس کے اندر دکانیں تین سال سے بنی پڑی ہیں یہ حکومت ان دکانوں کو کرائے پر نہ دے سکی۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں جیل کاٹ کر آیا ہوں مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا کیوں؟ میرا جرم کیا تھا بس یہ کہ نارووال میں سپورٹس سٹی کیوں بنایا؟،کینسر ہسپتال تیار پڑا ہے مگر اس کو کیوں شروع نہیں کیا جا رہا کیونکہ گلوکار ابررالحق اپنا کینسر کا ہسپتال بنانا چاہتا ہے ،اگر نارووال کا سرکاری کینسر ہسپتال چل گیا تو وہ اپنے پرائیویٹ کینسر ہسپتال کے لئے چندہ کیسے اکٹھا کرے گا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…