پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

24میں سے 20 بڑے شہروں میں 18 سال یا زائد عمر کی 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا، اسد عمر

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ ملک کے 24میں سے 20 بڑے شہروں میں 18 سال یا زائد عمر کی 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے، ہدف پورا نہ کرنے والے 4 شہروں میں حیدراٰباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ شامل ہیں۔اپنے بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ

اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں میں 40 فیصد آبادی کی کم از کم جزوی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا تھا،24 بڑے شہروں میں18 یا زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا کم از کم ہدف مقرر کیا تھا۔اسد عمر نے بتایا کہ اسلام آباد ویکسینیشن میں سب سے آگے ہے وہاں ویکسین کی اہل 69 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ، گزشتہ روز پہلی بار پہلی اور دوسری ویکسین کی سب سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق پہلی بار ملک میں یومیہ ویکسین لگانیکی تعداد 15 لاکھ سیتجاوز کرگئی ہے اور گزشتہ روز 1 اعشاریہ 59 ملین ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 71 ہزار پہلی خوراکیں اور 5 لاکھ 19 ہزار ویکسین کی دوسری خوراکیں لگائی گئی ہیں جبکہ ملک میں ویکسین کی اہل 35 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ویکسین کی اہل 51 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، گلگت بلتستان 39 ،پنجاب 37 ،سندھ 32 اور بلوچستان کی 12 فیصد اہل آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…