اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021ء میں پیش کئے گئے پی ایچ ڈی ، ایم فل/ایم ایس ، ایم ایس سی ، ایم بی اے/ایم پی اے اور بی ایس پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرامز میں انگلش ، ہسٹری، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز
، بزنس ایڈمنسٹریشن ، اقبالیات ، ایگریکلچر ایکسٹنشن، اسلامک سٹڈیز ، کیمسٹری ، ایجوکیشن اور شماریات شامل ہیں۔ ایم فل پروگرامز میں پاکستانی زبانیں، پاکستان سٹڈیز ، انگلش ، تاریخ ، اردو، اسلامیات ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسر ، کیمسٹری ، ماس کمیونیکیشن ، فزکس ، سپیشل ایجوکیشن ، ریاضی ، شماریات ، ایجوکیشن اور عربیک شامل ہیں۔ایم ایس اِن مینجمنٹ سائنس ، ایم ایس کمیونٹی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ، ڈیڑھ اور دو سالہ ایم بی اے)نیو سکیم(اور ایم بی اے/ایم پی اے ایگزیکٹیو)نیو سکیم(کے نتائج بھی جاری کئے گئے ہیں۔ایم ایس سی پروگرامز میں فزکس، ایگریکلچر ایکسٹنشن،ریاضی ، شماریات ، رورل ڈیولپمنٹ ، کیمسٹری ، مائیکرو بیالوجی ، انوائرمنٹل سائنس اور ایم ایس سی باٹنی شامل ہیں۔بی ایس )کیمسٹری(، بی ایس )شماریات(، بی ایس)باٹنی(، بی ایس)ریاضی(، بی ایس)مائیکروبیالوجی(، بی ایس )انوائرمنٹل سائنس(، بی ایس)فزکس(، بی ایس)بائیوکیمسٹری(اور بی ایس)کمپیوٹر سائنس جی پی اے(کے نتائج بھی شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔