پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم والے ایک بار پھر عوامی مفاد کی قانونی سازی پر بلیک میل کرنے اور این آر او کی مانگتے کی کوشش کررہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ پی ڈی ایم والے ایک بار پھر عوامی مفاد کی قانونی سازی پر بلیک میل کرنے اور این آر او کی مانگتے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پی ڈی ایم الیکشن ریفارمز پر

بارگین چاہتی ہے،ایک بار پھر عوامی مفاد کی قانونی سازی پر بلیک میل کرنے اور این آر او کی مانگتے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر نیب قوانین میں انکی مرضی کی 34 شقیں مان لیں تو یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ووٹنگ کا حق قبول کر لینگے- سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ یہ ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین چاہتے ہیں – سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ تین سالوں میں این آر او لینے کی ہر کوشش ناکام ہوئی اور اب بھی انہیں ناکامی ہوگی ،سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ جیسا کہ عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ لوگ کرپشن بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتے بلکہ کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انکے پاس واحد راستہ تعمیری اپوزیشن ہے ،پی ڈی ایم کی گاڑی کو بار بار سٹارٹ کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں مگر اسکا انجن ہی کام نہیں کر رہا – سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ دھکا سٹارٹ گاڑی کو عوام نے پھر مسترد کردیا ، اتنی پارٹیز ملکر بھی لوگوں کو اکٹھا نہیں کر پا رہیں – سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ انکے ساتھ یہ ہی ہونا تھا ، انکی ناکامی کا پورا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…