پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حکومت 295 سی کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے ہوں گے ‘علماء کرام

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے زیراہتمامجامعہ مسجد ابوالقاسم بلاک نمبر 13 میں علماء و مشائخ کنونشن منعقد ہوا کنونشن میں مفتی عبدالقدوس ترمذی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی مولانا اسماعیل شجاع آبادی

مولانا عبدالشکور شاکر جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے امیر حضرت مولانا مفتی شاہد مسعود نے اپنے بیانات میں کہا کہ الحمدللہ سرگودھا ختم نبوت کے حوالے سے متحرک ہے حکومت 295 سی کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے ہوں گے ضلع سرگودھا کے علمائے کرام نے اس بات کا عہد کیا کہ انشاء اللہ تحفظ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز ہے اور اس اعزاز کا دفاع کرنا ہم پر فرض عین سمجھتے ہیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام متحد ہیں الحمد للہ ختم نبوت کے حوالے سے تمام علمائاکرام اور عاشقان مصطفی جاگ رہی ہیں لیکن حکومت سو رہی ہے ہے تمام عاشقان مصطفی نے ہر دور میں نبی کی ختم نبوت پر پہرا دیا ہے انیس سو 53 کی تحریک میں شہید ہونے والے 10 ہزار طلباء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان نے پورے پاکستان کے اندر تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا ہے ان کانفرنس کا مقصد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ختم نبوت کا تحفظ اور 295c قانون کا تحفظ ہے انشااللہ سر زمین سرگودھا پر سات ستمبر بروز منگل صبح 9 بجے ختم نبوت اکیڈمی لکڑمنڈی سے ایک عظیم الشان تحفظ ختم نبوت لوڈ کاروان نکالا جا رہا ہے اور اسی 7ستمبر کو بعد نماز ظہر ختم نبوت اکیڈمی لکڑمنڈی سے ایک عظیم الشان قافلہ لاہور مینار پاکستان پر تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے لیے روانہ ہوگا تحفظ ختم نبوت کانفرنس لاہور کا لاکھوں کا مجموعہ یہ ثابت کر دے گا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا انشااللہ سر زمین سرگودھا پر 30 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مرکزی عید گاہ سرگودھا میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس اپنی کے ساتھ منعقد ہونے جا رہی ہے ضلع سرگودھا کے تمام علماء کرام و کارکنان سرگودھا میں ہونے والے تمام پروگراموں کی تیاری شروع فرمادے امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا مولانا نور محمد ہزاروی نے کنونشن میں شرکت کرنے والے تمام علماء کرام پروفیسرز اور ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا مرکزی ذمہ داران میں نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قاری عبدالوحید، مولانا عبدالرشید مولانا حیدر علی حیدر مولانا ثناء اللہ ایوبی مفتی جہانگیر حیدر مولانا ثنائاللہ علوی پروفیسر عاصم اشتیاق مولانا خالد عابد نے اپنے فرائض انجام دیئے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…