پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈیڑھ ماہ بعداسکول کھل گئے

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈیڑھ ماہ بعد پیرکواسکول کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق100فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکولزمیںتعلیمی سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔اسکولوں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔تین دن ایک شفٹ اور تین دن

ایک شفٹ کی کلاسز ہونگی کورونا وائرس نے شعبہ تعلیم کو سب سے زیادہ متاثر کیا رواں سال صرف 22 دن ہی اسکول کھل سکے رواں سال 15 جون کو اسکولزکو کھولا گیا تھاکورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے، محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ تدریسی اور غیر تدریسی عملے والے اسکولوں کو کھلنے کی اجازت ہے، والدین کو بھی ویکسینیشن کرواکر کارڈ اسکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ صحت کی جانب سے اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔اسکولوں کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا،دوسری جانب بازار میں اول تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامناکرناپڑا۔اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…