جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعلی پنجاب نے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور پیکج کا اعلان کریں گے

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ماہ دورہ سرگودھا پر متعدد منصوبوں کا افتتاح اور پیکج کا اعلان کریں گے جن میں خواتین یونیورسٹی، اور تمام تحصیل میں گرلز اور بوائز ڈگری کالجز اور ڈی ایچ کیو میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کے لئے

منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں خواتین یونیور سٹی کے علاؤہ تحصیلو ں میں گرلز اور بوائز ڈگری کالجز اور ہر یونین کونسل میں ہائی سکولز کے قیام کی تجویز پر غور کرتے ہوئے فنڈز حصول پر کام جاری ہے جن کی منظوری پر وزیراعلی ان منصوبوں کا اعلان آئندہ ماہ دورہ سرگودھا پر کریں گے جبکہ اس موقع پر 12ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما نے بتایا کہ سرگودھا میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کے لئے ارکان اسمبلی کوشاں رہے جس کے ثمرات کی نوید ملنا باقی ہے اور انشائ￿ اللہ اسکا سنگ بنیاد جلد ہی رکھ دیا جائیگا جبکہ ضلع کی تمام تحصیلوں سرگودھا‘ شاہپور‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ ساہیوال‘ سلانوالی اور بھلوال میں گرلز اور بوائزڈگری کالجز اور ہر یونین کونسلز میں ہائی سکولز کا قیام وقت کی ضرورت ہے جسے تحریک انصاف کی حکومت پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت یکساں نظام تعلیم نافذ کرکے امیراور غریب کا فرق ختم کرنے کے پر عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…