پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)الیکشن کمیشن کا حکومت کی تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ۔ لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی تیار کردہ ای وی ایم معیار پر پورا نہیں اتری۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے  حکام بھی الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کرسکے، جس پر الیکشن کمیشن نے کئی سوالات کے جوابات طلب کرلئے ہیں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا ، کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آن بورڈ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا عدم اعتماد حقائق پر مبنی نہیں، ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے، باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکل آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 17 اگست کو مشینوں پر ڈیمو دیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…