منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی کی نگرانی میں نیسلے کا کردار

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی ایک قیمتی وسیلہ ہے جو زندگی کے لیے ضروری ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور اس قیمتی وسائل کے زیادہ استعمال کے ساتھ،ہم ایک ایسے مستقبل کی طرف جا رہے ہیں جہاں ہمیں پانی کی انتہائی کمی کا سامنا کرنا پڑے گی۔ آگاہی پھیلانا ضروری ہے ، تاکہ ہم ابھی کام کریں اور مستقبل کی تعمیر کریں جہاں ہمیں اپنی تمام ضروریات کے لیے پانی کی پائیدار فراہمی ہو۔

نیسلے نے تسلیم کیا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور پانی کے ضیاع کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسے باہمی تعاون کرنا چاہیے ،اجتماعی اقدامات کرنا چاہیے اور ہماری زندگی کے ہر پہلو میں پانی کے موثر استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔

جیسا کہ ہم اس سال وڑلڈ واٹر ویک میں جا رہے ہیں ، نیسلے نے واٹر سائیکل کی ریجینریشن کے لیے اپنے وعدوں کی تجدید کرتے ہوئے آبی وسائل کو سنبھالنے کی اپنی ذمہ داری کی تصدیق کی ہے۔

نیسلے کے واٹر بزنس نے عہد کیا ہے کہ وہ واٹر سائیکل کی ریجینریشن کی رہنمائی کرے گا تاکہ 2025 تک ہر جگہ پانی کی دستیابی پر مثبت اثر پیدا کرے۔

یہ عزم نیا ہے ، لیکن یہ کمپنی کے آبی نگرانی Water Stewardship)) کے کئی دہائیوں کے طویل سفر اور اس کی کیرنگ فار واٹر پاکستان (C4W-Pakistan) مہم پر مبنی ہے جو تین ستونوں یعنی زراعت ، برادریوں اور فیکٹریز پر مرکوز ہے۔

زراعت میں مقامی پارٹنرز کے ساتھ ہمارا کام ۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، جس کی اکثریت اپنی روزی کے لیے زراعت کے شعبے پر انحصار کرتی ہے۔ پاکستان میں ، زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی شرع 90 فیصد ہے ،جس میں سے 50 فیصد ضائع ہو جاتا ہے پرانے اور روایتی آبپاشی طریقوں کی وجہ سے۔ اگر یہ جاری رہا تو فصلوں کی پیداوری کم ہو جائے گی جس سے پاکستان کے لاکھوں کسانوں کی روزی روٹی متاثر ہو گی۔

نیسلے نے محکمہ زراعت ، حکومت پنجاب اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ زرعی زمینوں کی آبپاشی کے دوران پانی کے ضیاع کے مسئلے کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے 152 ایکڑ اراضی پر ڈرپ ایریگیشن نصب کی ہے ، جس سے کسانوں کو بروقت اور موثر آبپاشی کے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے کمپنی کو تقریبا 42 428 ملین لیٹر پانی بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈرپ ایریگیشن سےتقریبا 40–60 فیصدپانی کی بچت ہوتی ہے اور پودوں کی جڑوں کو پانی اور غذائی اجزا فراہم کرکے فصل کی پیداوار میں بہتری لاتی ہے۔

نیسلے نے سمارٹ سوئل مویسچر سینسرSmart Soil Moisture Sensor)) بھی نصب کیے ہیں۔ یہ سینسرتقریباً 12–17 فیصدپانی بچانے میں مدد کرتا ہے اور کسانوں کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ کون سے علاقوں کو سیراب کرنا ہے اور کتنا۔ اسےپریسین اریگیشن بھی کہا جاتا ہے ، یہ سینسر مٹی میں نمی کی سطح کو پڑھتے ہیں اور کلاؤڈ اسٹوریج کو معلومات بھیجتے ہیں۔ ریڈنگزکو کاشتکار پانی کو موثر طریقے سے آبپاشی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کسانوں کے لیے اس عمل کو بہت زیادہ آسان بنانے کے لیے نیسلے نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ مل کر ایک سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس سے کسان اور محققین اپنے کمپیوٹر اسکرینز پر نمی کی سطح کو کہیں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پانی اور مقامی کمیونٹیز

نیسلے معاش کو بہتر بنانے اور ترقی پذیر کمیونٹیز کو ترقی دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیسلے تسلیم کرتا ہے کہ یہ لوگوں کو صاف پانی تک رسائی میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس نے 6 صاف اور محفوظ پانی پینے کی سہولیات قائم کی ہیں جو ہر روز 60،000 سے زائد لوگوں کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ نیسلے نے ان پلانٹس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لی ہے تاکہ سخت کوالٹی کنٹرول اور جگہ جگہ چیک اور بیلنس رکھا جائے۔

جیسےکہ پہلے ذکر کیا گیا ہے ، پانی کے ضیاع اور آبی وسائل کی کمی کے مسئلے کے بارے میں آگاہی پھیلانااور آبی وسائل کو سنبھالنے کے لیے مستقبل کی کسی بھی کوشش کی بنیاد بنانے کے لیے ضروری ہے۔ نیسلے کے واٹر ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے ، یہ 2020 میں 30 اسکولوں میں 30،000 بچوں اور 200 اساتذہ تک پہنچ چکا ہے۔

ان ہاؤس پانی کی افادیت

اسی طرح نیسلے نے شیخوپورہ ، اسلام آباد ، کبیر والا اور پورٹ قاسم میں واقع اپنی چاروں سائٹس کے لیے الائنس فار واٹر سٹیورڈ شپ (AWS) سٹینڈرڈ کے لیے سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔ اے ڈبلیو ایسAWS)) ایک بین الاقوامی معیار ہے ، جو کمپنیوں اور تنظیموں کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ تازہ پانی کے وسائل کا انتظام کریں تاکہ سٹیک ہولڈرز کے شمولیتی عمل کے ذریعے سائٹ اور کیچمنٹ اقدامات اٹھائے جائیں۔
نیسلے کے تمام اقدامات اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف ، صاف پانی اور صفائی کے حوالے سے SDG 6 اور اہداف کے لیے شراکت داری کے SDG 17 کے مطابق ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…