منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکان کی چھت گرنے سے امام مسجد اپنی اہلیہ اور بچے سمیت جاں بحق

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے نواحی علاقے درسمند میں مکان کی چھت گرکر ملبے تلے دب جانے سے امام مسجد اپنی اہلیہ اور بچے سمیت موقع پر جاں بحق جبکہ تین دیگر بچے زخمی ہوگئے۔ باخبر ذرائع اور موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی

درمیانی شب تحصیل ٹل کے علاقے درسمند کے محلہ ریگی میں رہائش پذیر امام مسجد مولوی سید رحیم اپنے اہل خانہ کے ساتھ محوخواب تھے کہ گھر کے کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب جانے سے مولوی سید رحیم‘ اْن کی اہلیہ اور بارہ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور امدادی ادارے ریسکیو1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی امدادی کاروائیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو ملبہ تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مولوی سید رحیم گزشتہ کئی سالوں سے یہاں امام مسجد کے طورپر اپنے اہل خانہ سمیت رہائش پذیر تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منہدم مکان قدیم اور پرانا تھا جس کا لکڑی کا شہتیرمبینہ طورپر ٹوٹ جانے سے یہ المناک سانحہ پیش آیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…