پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کراچی کے علاقے لیاری میں 9منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری میں 9منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،3منزلہ سپر مارٹ جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ فلیٹوں میں دھواں بھر جانے سے مکینوں کی حالت خراب ہوگئی،6فلوز پر رہائشی افراد کو باحفاظت نکال لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی

علی الصبح لیاری کے علاقے موسی لین میں 9منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے 3منزلہ اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ عمارت کے چھ فلوز پر فلیٹ تھے فلیٹوں میں دھواں بھر جانے سے مکینوں کی حالت خراب ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈاورریسکیواداروں کے اہلکاربھی پہنچ گئے۔ریسکیو ٹیموں نے رہائشی افراد کو باحفاظت عمارت سے باہر نکالااورتشزدگی کے نتیجے میں ون ونڈو مال مکمل طور پر جل گیا۔اسٹور مالکان کے مطابق آگ کے باعث اسٹور کا تمام سامان جل کرراکھ ہوگیا اللہ کا شکر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔مکینوں کے مطابق فائر بریگیڈ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچاجس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیارکی بولٹن مارکیٹ فائراسٹیشن انچارج محمد اسلم کے مطابق فائربریگیڈ کی پہلی گاڑی 4 بجے کے قریب پہنچی، آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، آ گ باہر نکل رہی تھی آگ لگنے کے باعث سپر اسٹور میں لگا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اسٹور کے اندر مال زیادہ تھا اندر جانے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رہائشیی عمارت میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اسٹورمیں فائرسیفٹی کا کوئی سامان موجود نہیں تھا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی گاڑیاں روانہ کردی تھیں۔اسٹور میں مال بہت زیادہ تھا جس کے باعث فائر آپریشن میں دشواری کا سامناکرنا پڑافائر بریگیڈ کی ٹیموں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاریسکیو آپریشن میں7 گاڑیوں اور 2 واٹر بائوزر نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق آگ کا معاملہ مشکوک ہے سپر اسٹور کے مالک سے معلومات لی گئی ہیں اس نے بتایا کہ اسکو کسی نے بھتہ طلب نہیں کیا تاہم پولیس معاملے کو دیکھ رہی ہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…