لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے کے ہاتھوں عمل میں آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیاگیا ہے ، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اورفیس میچنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔
جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو مشتبہ ملزمان گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
راولپنڈی،شادی شدہ لڑکی سے والد کے دوست کی اسلحے کے نوک پر مبینہ جنسی زیادتی
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید
-
10روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
-
کراچی؛ خاتون اور 3 بچوں کے قتل میں شوہر کا بہنوئی ملوث نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات



















































