پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور بی آئی ایس پی  کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

datetime 18  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پریس ریلیز) ایم او یو پر ایچ ای ڈی کی جانب سے سپیشل سیکرٹری  نعیم غوث اور بیسپ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (سی سی ٹی) نوید اکبر نے دستخط کئے گئے۔  صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر نگرانی ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری   ایچ ای ڈی نعیم غوث کا کہنا تھا کہ اس پروگرام  کے تحت گرانٹ کے اہل خاندانوں کے بچے سرکاری کالجز میں با قاعدہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ انٹر لیول  پر ضرورت مند طلبا کیلئے  تعلیم کے فروغ کا یہ باہمی اشتراک کا  پروگرام انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ ایچ ای ڈی اور بیسپ کے درمیان ہونے والے اس ایم او یو سے  رجسٹرڈ مستحق فیملیز کے انٹر کے طلبا مستفید ہوسکیں گے۔ ایم او یو میں کو رسپانس رسپانسیبیلیٹی ٹرانسفر کے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ایچ ای ڈی پنجاب  ان مستحق طلبا کے سرکاری کالجز میں  داخلوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس ایم او یو کے تحت دونوں محکموں کے اشتراک سے ایم آئی ایس ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا۔اس دوران پروگرام کو مزید منظم بنانے کیلئے اساتذہ اور کالج فیکلٹی کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور  ایچ ای ڈی اپنے ان مستحق طلبا کی فلاح یقینی بنانے کیلئے حاضری سمیت دیگر معلومات کواٹرلی بنیادوں پر بیسپ سے شئیر کرے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…