پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

افغانستان میں دیرپا امن عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ے، پاکستان

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ صورت حال میں افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے، پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ہم اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…