پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے ‘مریم اورنگزیب

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے ،تین سال ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے ،میڈیا ٹرائیل اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات الگ الگ عدالتوں میں چلائے جارہے ہیں ۔عمران صاحب شہبازشریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں۔حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کررہی ہے ، عمران صاحب بھول گئے کہ عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے ۔تین سال گزرگئے، ایک الزام ثابت ہوا، نہ کسی کیس میں ثبوت آسکا، لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے شرم سیاسی انتقام جاری ہے ۔قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں ۔عمران صاحب آٹا چینی دوائی توسستی قیمت پر عوام کو فراہم کرنہ سکے، ہر صبح کا آغاز اور ہر شام کا اختتام ایک نئے جھوٹ پر کرتے ہیں ۔شہبازشریف کے خلاف نت نئے مقدمات اور نوٹس عمران صاحب کے خوف کی علامت ہیں ۔عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب اور ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ بھاگ جاتے ہیں۔خود عدالتوں سے مفرور اور شہباز شریف سے جعلی الزمات لگانے پہ معافی مانگ رہے ہیں ۔تین سال سیاسی مخالفین کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور اب ہر روز اپنی چوری چھپانے کے لئے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…