پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ہائی کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف درخواست منظورکرلی

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ہائی کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مقدمہ سے دہشت گردی دفعات حذف کرنے کا فیصلہ کاالعدم قرار دیدیا ۔ بدھ کو 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جاری کیا ۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے اور پھر دائرہ اختیار طے کرنے کی ہدایت کی ،مقتول کے والد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے 12 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ کو چاہئے تھا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ شواہد ریکارڈ کرنے تک موخر کرتی ہے ،دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کو زیر التوا تصور کیاجائے۔پٹیشنر کے مطابق مقتول نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے 17 گولیاں ماریں، فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے رپورٹ میں واضح لکھا کہ اسامہ ستی غیر مسلح تھا، جوڈیشل انکوائری میں بھی پولیس اہلکاروں کے خلاف فائنڈنگز دی گئیں، ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے بھی دہشت گردی دفعات ختم کرنے کی مخالفت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق تفتیشی افسر اور جوڈیشل انکوائری افسر نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ ریکارڈ کے مطابق پولیس اہلکاروں کا قتل کے واقعہ سے ایک روز قبل مقتول کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…