پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے خرچ کیے گئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران پی ڈی ایم اے کی جانب سے خرچ کیے گئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی تفصیلات سامنے آگئیں

جس میں فی تھرمل گن 21960 روپے اور میٹرس 10 ہزار روپے میں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ سال فروری میں کورونا کی پہلی لہر نے بلوچستان میں انٹری دی تو صوبائی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 2 ارب 23 کروڑ کی رقم ریلیز کی۔پی ڈی ایم اے نے گزشتہ سال فروری سے جون تک ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین اور دیگر حلقوں نے حکومت سے اس بھاری رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے اس پر سوالات اٹھادئیے۔تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ این 95 ماسک 800 روپے کا ایک خریدا گیا اور ایک کروڑ 60 لاکھ کے 20 ہزار ماسک خریدے گئے جبکہ حفاظتی لباس 15 لاکھ میں خریدے گئے، 3 ہزار کی رضائی اور ایک کروڑ 22 لاکھ کی پانی کی چھوٹی بوتلیں خریدی گئیں۔اس کے علاوہ کورونا کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے کرکٹ بیڈ، بالز، ،فٹبال، گڑیا ، لڈو اور تاش بھی خریدے گئے جب کہ بچوں کی کھلونا کار، چاکلیٹ اور لیز چپس خریدے گئے۔محکمہ پی ڈی ایم نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے کہا کہ یہ خریداری ہنگامی حالات میں کی گئی، اس وقت اشیائے ضرورت کی کمی تھی جو مجبوراً پی ڈی ایم اے کو مہنگے داموں خریدنا پڑیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…