پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کاہنہ میں واپڈا کی کرپشن عروج پر، منتھلیاں وصول کرکے بجلی چوری کروا نے کا انکشاف،ملکی خزانے کوکروڑوں کا ٹیکہ

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی)لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں کرپشن عروج پر ہر کام کے ریٹ مقرر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے ملازمین کئی سالوں سے سب ڈویژن پر راج کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کی کرپشن کے سامنے لیسکو حکام بھی بے بس سیاسی

اثر ورسوخ رکھنے والے ملازمین شہریوں کی خون پسینے کی کمائی ڈکارنے لگے چیف ،لیسکو کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں، آئے دن ہنگامے ،جھگڑے اور احتجاج سب ڈویژن میں معمول بن چکے ہیں،شہری روزانہ اووربلنگ ،نئے کنکشن و دیگر کی شکایات لے کر دفتر کے چکر لگاتے نظر آتے ہیں رشوت نہ دینے کی صورت میں ناکام واپس لوٹ جاتے ہیں اور رشوت دینے والے کا کام منٹوں میں کر دیا جاتاہے،کاہنہ میڈیا کلب(رجسٹرڈ) کے ایک سروے میں انکشاف ہواہے کہ واپڈا والوں کی طرف سے بجلی چوری عروج پر پہنچ چکی ہیں ملازمین ناجائز بل بنا کر صارفین سے رشوت وصول کرتے ہیں اور اپنے من پسند افراد کو بجلی چوری کرواتے ہیں جس سے ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔کاہنہ وگردونواح میں واپڈا ملازمین منتھلیاں وصول کرکے بااثرافرادکو بجلی چوری کروا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے مختلف جگہوں پر اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جو واپڈا ملازمین اور لوگوں کے درمیان سیٹنگ کروا کر پیسے اکھٹے کرتے ہیں۔اور ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگاتے ہیں۔کاہنہ کی صحافتی،اصلاحی،فلاحی ،سیاسی وسماجی تنظیموں نے چیف لیسکو اور وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر ذمہ داران کا جلد تعین کر کے محکمے کو نقصان سے بچایا جائے اور لوگوں کی عرصہ درازسے ایک ہی جگہ رہنے والے کرپٹ ملازمین سے جان چھڑوائی جائے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…