پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مراد سعید پر 7 ارب روپے کی رشوت کا الزام، پاکستان پوسٹ کا ایف آئی اے سے حامد میر کے بھائی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر کے بھائی عامر میر کے یوٹیوب چینل پر پاکستان پوسٹ کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے متعلق ایک ویڈیو پر پاکستان پوسٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیوب چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ عامر میر کے یوٹیوب چینل ”گگلی نیوز”پر

ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کا حوالہ دیتے ہوے وفاقی وزیر موصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید پر الزام عائد کیا کہ پاکستان پوسٹ اور بینک الحبیب کے درمیان ایک معاہدے میں مراد سعید نے اربوں روپے رشوت کی وصول کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حبیب بنک نے اس معاہدے کے لیے 4 افراد کو 7 ارب روپے کی رشوت دی ہے، معاہدہ کروانے میں مراد سعید، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، سیکرٹری موصلات ظفر حسن اور ایڈیشنل ڈی جی فنائنشل سروس اعجاز احمد منہاس نے معاونت فراہم کی۔گگلی نیوز نے دعویٰ کیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب اس حوالے حکومت پاکستان کو خط ارسال کرکے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گگلی نیوز کی جانب سے ان الزامات پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے ادارے پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے اور حکومتی محکمے اور اس سے وابستہ افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لہذا ایف آئی اے ان الزامات پر تحقیقات کرتے ہوئے یوٹیوب چینل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…