لاہور(این این آئی) بچیوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینے کے لئے صرف قاریہ ہی تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی
۔قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان صوبہ پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کی ناظرہ، ترجمہ اور تفسیر کی تعلیم کا آغاز کرنے پر حکومت پنجاب کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔بیشتر پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں مرد اساتذہ تعلیم دیتے ہیں۔ اسی طریق کار کے مطابق قاری صاحبان بچیوں کو قرآن کی تعلیم دیں گے جو بچیوں کے بلوغت کے معاملات و مسائل کے ساتھ مناسب نہیں۔صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ بچیوں کے بلوغت کے معاملات و مسائل کے پیش نظر بچیوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینے کے لئے صرف قاریہ صاحبات ہی تعینات کی جائیں۔