ہنجروال کی رہائشی لا پتہ ہونے چار لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی

3  اگست‬‮  2021

لاہور( این این آئی)تھانہ ہنجر وال کی حدود سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونے والی چا ر لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، پولیس نے 30جولائی کی رات گیارہ بجے تک لڑکیوں کے ساتھ رہنے والے محلے دار عمر اور رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لے کے

تحقیقات کا آغاز کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کی حدود سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہونے والی چار لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ 10سالہ انعم،11سالہ کنیزہ محلے دار عائشہ اور ثمرین کے ساتھ اورنج لائن ٹرین کی سیر کا کہہ کر گھر سے نکلی تھیں لیکن رات گئے تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اغواء کا مقدمہ درج کرادیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کو رکشہ ڈرائیور ارسلان نے 30جولائی کی رات ای ایم ای سوسائٹی کے قریب چھوڑا جبکہ رات 11بجے تک محلے دار ارسلان بھی لڑکیوں کے ساتھ تھاجو اپنے گھر واپس آ گیا ۔ پولیس نے محلے دار اور رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چار بچیوں کے مبینہ اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم ویا ہے کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے او راس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…