ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ڈیلٹا وائرس کی شر ح میں اضافے کے بعد لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں نئی پابندیوں کا نفاذ

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )ڈیلٹا وائرس کی شر ح میں اضافے کے بعد پنجاب کے چار اضلاع لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں نئی پابندیوں کا نفاذ ہو گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون پر مبنی پابندیوں کا نفاذ3 سے31اگست تک نافذالعمل رہے گا جس کے مطابق

تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات8 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔میڈیکل سروسز،فارمیسیز،طبی مراکز ویکسی نیشن سینٹرزپورا ہفتہ کھلے رہیں گے جبکہ پیٹرول پمپ،تندور،بیکری،گروسری،کریانہ اسٹور،ڈیری شاپس24گھنٹے کھل سکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پھل، سبزی،گوشت،فوڈڈلیوری اینڈای کامرس سروسز ، کورئیر،پوسٹل سروسز،بجلی،گیس،انٹرنیٹ،ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز، میڈیا ہائوسز، آٹوورکشاپس،آئل ڈپو، منڈیاں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی۔تمام مزارات اورسینماگھرمکمل بندرہیں گے، تمام سرکاری ونجی دفاتر50فیصدعملے کے ساتھ کام کرسکتے ہیں ،ان ڈور ڈائننگ پر پابندی اور آٹ ڈورڈائننگ ایس اوپیزکے ساتھ 10بجے تک ہوگی۔منتخب اضلاع میں 8اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آئوٹ ڈورتقریبات کی400افرادکی گنجائش کے ساتھ 10بجے تک اجازت ہوگی۔جمزمیں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جبکہ تمام انٹرٹینمنٹ مراکز،تفریحی پارکس،سوئمنگ پول مکمل بندرہیں گے اور صوبہ بھرکے تمام سیاحتی مقامات کوایس اوپیز کے مطابق کام کی اجازت ہے۔ثقافتی تہواراوراجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کوفیصد50گنجائش کیساتھ چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ مال بردارگاڑیوں،ایمبولینسز، طبی شعبے کی گاڑیوں، صعنت اورزراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہے۔مسافر ٹرین سروس کل گنجائش کے70فیصدمسافروں کیساتھ جاری رہے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…