بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ جیتے گی،مریم نواز

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برنالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن (ن )لیگ جیتے گی،مسلم لیگ (ن )اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟۔

جمعہ کو آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر جولائی کے مہینے میں دھند نہ چھائی تو الیکشن ن لیگ جیتے گی،مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو ! یادرکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،سازش کے ذریعے عوام کی کرسی سے ہٹایا لیکن نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے، نواز شریف کو ہرانے کیلئے آپ الیکشن چوری کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 73سال میں کبھی پیٹرول کی قیمت 118روپے نہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر260 روپے ہوگئی ہے، عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، کشمیریوں نے وفاقی وزیرکاانڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ایسے شخص کے حق میں نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی پہچان کوئی نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…