ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

حامد میر امریکہ کیوں جارہے ہیں؟ امریکہ میں کیا آفر کی گئی؟ وہاں کیا کریں گے؟ حامد میر نے اپنا پلان بتادیا

datetime 14  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا دور میرے لئے اتنا برا نہیں تھا جتنا عمران خان کا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے دور میں مجھ پر پرویز مشرف کے دور سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کتنا عرصہ پابندیاں لگائیں گے ؟زیادہ سے زیادہ 6 ماہ یا پھر ایک سال ہی لگائیں گے ۔ نجی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو انٹرویو میں سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ضرور ڈکیٹیٹر تھا لیکن اس کی کوالٹیز میں یہ بھی تھا کہ وہ منافق نہیں تھا وہ ہمیشہ جیسا تھا سامنے ہی تھا اندر منافقت نہیں رکھتا تھا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا کی بہت بڑی یونیورسٹی آفر کرتی ہے مجھے ایک یا دو سال کیلئے جانا پڑتا ہے اور میں وہاں کسی پراجیکٹ پر کام کرتا ہوں اس کے نتیجے کیلئے کوئی کتاب لکھتا ہوں وہاں کے اخباروں کیلئے لکھتا ہوں ۔ میرے خیال ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے وہاں جانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ضرور ی نہیں ہے کہ آپ کوئی بھی کام پاکستان میڈیا کیلئے کریںآپ کو اپنے گول حاصل کرنے کیلئے غیر ملکی میڈیا کیلئے بھی کام کرنا چاہیے اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…