پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا، حسن علی

datetime 11  جولائی  2021 |

برمنگھم(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بیک ٹو بیک میچز ہار گئے افسوس ہے، وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جائوں،

ہم نے انگلینڈ کو کم اسکور پر روکا۔انہوں نے کہا کہ بولنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا، بیٹسمین ٹھیک طرح پرفارم نہیں کرسکے، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ لارڈز میں پانچ وکٹ لینا اعزاز کی بات ہے۔لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حسن علی نے 51 رنز کی عوض انگلینڈ کے 5 شکار کیے تھے اور 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ16 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…