پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں آندھی و گر ج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کر دی گئی

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا کہ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں رواں ہفتے کے آخر میں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے بدھ کے دوران کشمیر اسلام آباد، راولپنڈی اٹک چکوال میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،اس دوران جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ایبٹ آباد و ہری پور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اس دوران مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرم، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، غذر، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، نگر، گانگچھے اور کھرمنگ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جب کہ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر،

سانگھڑ اور میرپورخاص میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے باعث کشمیر گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے برساتی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جب

کہ رواپنڈی، گجرانوالہ، پشاور، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اور اس دوران آندھی کے باعث بھی نقصان کا اندیشہ ہے، تاہم ان بارشوں کے باعث بارانی علاقوں میں پانی کی کمی دور ہونے اور پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان ہے، اور گرمی کی شدت میں بھی خاطر خوا کمی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…