ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے سرائیکیوں کو اپنا پروٹوکول اور ٹھاٹھ بھاٹ دکھانے جاتے ہیں‘ (ن) لیگ

datetime 7  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہر ماہ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے سرائیکیوں کو اپنا پروٹوکول اور ٹھاٹھ بھاٹ دکھانے جاتے ہیں،تین سالوں سے عثمان بزدار سرائیکیوں کے نام پر اربوں روپے کے

فنڈز مختص کررہے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے باسیوں کو نہ صوبہ ملا اور نہ اربوں کے فنڈز لگے نظر آئے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار نے صرف تونسہ کو ہی جنوبی پنجاب قراردے دیا ہے ،جنوبی کے 14اضلاع کے فنڈز صرف تونسہ میں لگ رہے ہیں،عثمان بزدار نے کل خود اعتراف کیا شہبازشریف 4ہزار زیر تکمیل منصوبوں چھوڑ کر گئے لیکن اپنا کوئی منصوبہ نہیں بتا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار پانچ سال بھی شہباز شریف کے منصوبوں کے افتتاح کرتے رہے تو یہ منصوبے ختم نہیں ہوںگے ،عثمان بزدار نے ایک بار پھر ڈی جی خان کے عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات کئے ،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے والے آج کاغذی منصوبوں تک محدود ہوگئے ہیں،بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…