اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت کے وقت اصل دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔مدعی نے مقدمے کی دستاویزات کی نقول سے متعلق درخواست جمع کروادی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وکیل مدعی نے کہا کہ کیس کی اصل دستاویزات کھوگئی ہیں، اس لیے فوٹو کاپی کو ہی حصہ بنایا جائے۔ملزمان کے وکیل نے اس پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹو کاپی دستاویزات قابل قبول نہیں ہیں، یہ دستاویزات ٹیمپر بھی کی جاسکتی ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد عدالت نے دستاویزات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی پیش کیا جائے، جس کے بعد درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کی مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
راولپنڈی،شادی شدہ لڑکی سے والد کے دوست کی اسلحے کے نوک پر مبینہ جنسی زیادتی
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا
-
10روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
-
پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید
-
کراچی کے ساحل پر ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی



















































