پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جائیداد میں حصہ مانگنے والی بہن پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختون خوا پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو افراد کو ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔خیبرپختون خوا پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کے پی پولیس ترجمان کے مطابق فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی، جس میں ملزمان کو ایک خاتون پر تشدد کرتے دکھایا گیا ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…