پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

12 سالہ اقتدار کا خاتمہ دیکھ کر نیتن یاہو نے الیکشن کو ہی فراڈ قرار دیدیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آن لائن) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے 12 سالہ اقتدار کو ڈوبتے دیکھ کر الیکشن کو جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی دھوکہ قرار دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود

اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ 8 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے حکومت کی تشکیل کے لیے کمر کس لی۔اس صورت حال پر وزیراعظم نیتن یاہو پریشانی کا شکار ہوگئے اور 12 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے کے ڈر سے دھمکی آمیز لہجے میں سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ الیکشن کسی بھی جمہوری تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔وزیراعظم نیتن یاہو کے حامیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جس سے ملک میں نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے نیتن یاہو پر اپنے حامیوں کو اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدہ ہونے پر وزیراعظم اشتعال انگیزی پر اتر آئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے نو تشکیل شدہ اسرائیلی اتحاد ایک جعلی الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔دوسری جانب کرپشن الزامات کا سامنے کرنے والے نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر نہیں قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ادھر 12 سالہ اقتدار بھی ہاتھ پھسلتا دیکھ کر اسرائیلی وزیراعظم تنائو کا شکار ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…