پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما نے بنی گالا احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دے دی

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) آزادکشمیر کے حلقہL-A8 راج محل کوٹلی1 سے سابق درخواست گزار نثار احمد ملک نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ پارٹی ٹکٹ زمینی حقائق کے خلاف ایک ایسے شخصکو جاری کیا گیا جو ایک سال پہلے پارٹی میں شامل ہوا۔

پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں 15 سال اپنے وطن سے دور دیار غیر میں رہا، 2012 میں عوامی خدمت کا جذبہ دل میں لئے پاکستان آیا اور سماجی کام شروع کر دئیے۔ 2012 میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب کیا اور دن رات ایک کر کے عوامی خدمت میں لگ گیا۔جب میں پاٹی کے ساتھ آیا تو کوٹلی میں صرف 4 بندے پی ٹی آئی میں تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دن رات ایک کی اور پارٹی کو مظبوط کر کے ایک عوامی سمندر شامل کیا۔2020 میں ایک بڑا جلسہ کیا۔ جلسے میں میرے کارکنان نے بہت محنت کی میں پارٹی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی ہوں 2016 کے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بار میں نے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا کر تمام دستاویزات پاٹی کی سنئیر قیادت تک پہچائے۔ لیکن نظر انداز کر دیا گیا پارٹی ٹکٹ زمینی حقائق کے خلاف ایک ایسے بندہ کو جاری کیا گیا جو ایک سال پہلے پارٹی میں شامل ہوا۔ اسے کیسے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ میرے کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں اور پارٹی کے ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جاسکتا ہم بنی گالا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے کریں مطالبات نہ پورے ہونے کی صورت میں ہم دھرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم میں عمران خان صاحب کا کوئی قصور نہیں ہے ہمیں ان پے فخر ہے اور امید بھی ہے کہ جلد اس کا نوٹس لیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…