پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کووڈ سے بچائو کی تدابیر سے بچوں کے دیگر امراض کی شرح میں بھی کمی، طبی ماہرین کے مفید مشورے

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہاتھوں کو زیادہ دھونے اور چیزوں کو صاف رکھنا کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے کے ذرائع قرار دیئے گئے تھے مگر ان احتیاطی تدابیر کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں بچوں کے مختلف امراض جیسے چکن پوکس، معدے کے وائرسز اور گلے کی تکلیف کی شرح میں بھی کمی آئی۔میڈیاریورٹس کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ

دنیا بھر میں کووڈ ویکسینیشن کی شرح بڑھنے کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے، مگر لوگوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اس وبا کے دوران اپنائی جانے والی کچھ احتیاطی تدابیر کو اپنائے رکھیں۔ماریکا کے چلڈرنز مرسی ہاسپٹل کے بچوں کے امراض کے ماہر رانا ایلفیگلے نے کہا کہ ہم نے بچوں کے امراض کی شرح میں ڈرامائی کمی دیکھی ہے، گزشتہ موسم سرما میں ہمیں بیماریوں کی شرح میں اضافے کی توقع تھی، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔امریکا، یورپ اور چند دیگر ممالک میں موسم سرما کے دوران فلو کیسز کی شرح میں 99 فیصد تک می آی اور امریکا میں فلو سے 2020-21 کے سیزن میں صرف ایک بچے کی ہلاکت ہوئی جو اس سے گزشتہ سال میں 199 تھی۔مگر ڈیٹا سے یہ بی معلوم ہوا کہ متعدد دیگر وائرسز اور بیکٹریا بھی کورونا وائرس کی وبا کے دوران غائب ہوگئے۔سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی)کے مطابق اس سال امریکا میں چکن پوکس کے کیسز کی تعداد میں وبا سے قبل کے مقابلے میں دوتہائی سے زیادہ کمی آئی ہے جبکہ جاپان اور یورپ میں بھی ایسی پی شرح دیکھنے میں آئی۔گلے کی سوجن کے واقعات کا ڈیٹا امریکا میں اکٹا نہیں کیا جاتا مگر کچھ ممالک میں ہفتہ وار بنیادوں پر اس کا ڈیٹا اکٹا کیا جاتا ہے۔جاپان اور برطانیہ میں مئی 2021 کے دوران بچوں میں اس مسئلے کے کیسز میں دوتہائی سے زیادہ کمی دیکنے میں آئی۔اسی طرح چھوٹے بچوں میں ہیضے اور الٹیوں کا باعث بننے والے روٹا وائرس کے کیسز کی شرح بھی مختلف ممالک میں ڈرامائی حد تک کم رہی۔مئی میں جاپان میں روٹا وائرس کے کیسز کی شرح 2019 کے مقابلے میں 99 فیصد تک کم رہی جبکہ جرمنی میں 95 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔جرمنی میں نورووائرس سے ہونے والے معدے کے امراض کی شرح میں 94 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔جاپانی طبی ماہرین کے مطابق یہ ایک ناقابل یقین صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں اس عرصے میں معدے کے امراض، کھانسی اور نزلہ زکام کے کیسز بھی بہت کم رہے، جس کی وجہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے خلاف اپنائے گئے اقدامات ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…