مکوآنہ (این این آئی )آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا رجحان عام ہے وقت کے ساتھ ساتھ بچے بھی وقت سے پہلے بالغ ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اکثر والدین تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ بچوں کے بالغ ہوتے ہی والدین کو ان کی شادی کی فکرپڑ جاتی ہے۔بچے وقت سے پہلے کیوں جوان ہو جاتے ہیں یہ جاننے کے لئے ڈنمارک کے سائنسدانوں کی
جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابقہ ادوار کی نسبت موجودہ دور میں بچے وقت سے پہلے بالغ ہو رہے ہیں دوران تحقیق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں کے بالغ ہونے کی عمر میں ہر سال کمی ہو رہی ہے یعنی بچوں کے بالغ ہونے کی عمر اب ہر سال کم ہوتی جا رہی ہے اور بچے کم عمری میں بالغ ہوتے جا رہے ہیں تاہم حالیہ تحقیقات میں بچوں کے جلد بالغ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی ہے ڈنمارک کے سائنسدانوں اور ماہرین کی جانب سے کی گئی تشخیص اور لئے گئے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے ہی جلد بالغ ہوتے ہیں جن کی مائیں جلد بالغ ہو جاتی ہیں یعنی بچوں کے جلد بالغ ہونے کا تعلق ماؤں کے جلد بالغ ہونے سے جا ملا ہے حاصل کئے گئے ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے ہاں ایام خصوصی جلد ہوئے اْن کے بیٹے بھی جلد ہی بالغ ہوئے ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے ماہرین نے ڈنمارک کی سولہ ہزار خواتین اور اْن کے بچوں اور اْن کے بچوں کے بالغ ہونے کے اوقات کا جائزہ لیا جس پر معلوم ہوا ہے کہ جن بچوں کی مائیں جلد بالغ ہوجاتی ہیں اْن کے بچے بھی جلد بالغ ہوتے ہیں۔