منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں گاڑیاں درآمد کرنے پر پابندی عائد

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی محکمہ کسٹم نے کہاہے کہ مملکت میں رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہے، ایسی گاڑیاں خواہ نوادرات میں ہی کیوں نہ شامل ہوں انہیں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے ایک شہری کے استفسار پرکہاگیا کہ قانون کے مطابق وہ گاڑیاں جن کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب ہوتی ہے

انہیں مملکت میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں۔اس حوالے سے سوال میں کہا گیا تھا کہ ایسی پرانی گاڑی جو کہ نوادرات میں شامل ہے مگر اس کی ڈرائیونگ سیٹ دائیں جانب سے امپورٹ کرنے کی اجازت ہے؟واضح رہے گاڑیوں کی درآمد کرنے کے قواعد کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے سال 2016 تک کی گاڑیوں کودرآمد کرنے کی اجازت ہے جوکہ مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔مطلوبہ معیار گاڑیوں کے میک ان کے انجن اور مملکت میں مستعمل پیٹرول کے مطابق تیار کی جاتی ہیں انہیں ہی درآمد کیاجاسکتا ہے۔مملکت میں گاڑیوں کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی گاڑی کی قیمت کے حساب سے 5 فیصد جبکہ واٹ 15 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مملکت میں بائیں ہاتھی والی گاڑیوں کا رواج ہے اور اسی اعتبار سے سڑکوں کا نظام بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان سمیت بعض ممالک میں دائیں ہاتھ والی گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…