منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی کے 80 سالہ بزرگ نے قرآن پاک سے لگاؤ کی خوبصورت مثال قائم کردی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی 80 سالہ بزرگ مشتاق احمد نے قرآن پاک سے لگاؤ کی مثال قائم کرتے ہوئے 26 سال میں اپنے ہاتھوں سے جیو میٹریکل رسم الخط میں خوبصورتی سے قرآن پاک تحریر کیا ہے۔80 سالہ مشتاق احمد کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے اور انہوں نے 10 جماعتوں تک تعلیم حاصل کی ہے، مشتاق احمد کو قرآن وحدیث سے بے حد لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ 1992 میں مشتاق احمد نے پینسل اور اسکیل کی مدد سے اپنے ہاتھوں

سے جیومیٹریکل رسم الخط کے طرز کا قرآن لکھنا شروع کیا اور 2018 میں مکمل کرلیا۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کو ملئیشین کاغذ پر لکھا گیا ہے، اسے خوبصورت بنانے کے لییو اٹر کلر کا استعمال کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق جیومیٹریکل رسم الخط کا یہ قرآن 60 جلدوں پر مشتمل ہے جس کی تیاری میں ان کے بیٹے محمد علی نے ان کی مدد کی۔ مشتاق احمد نے وزیراعظم سے اپنا قرآن کا نسخہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…