پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی کو بڑی پیشکش کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات آن دی ریکارڈ رہے کہ ہم نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو گواہان فراہم کرنے کی آفر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں جاری
ہے جہاں پر مفتی پوپلزئی کو چاند کی کئی شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔ مفی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق اب تک انہیں ایسے گیارہ لوگ ملے ہیں جنہوں نے چاند نظر آنے کی شہادت دی ہے، ان کا کہناہے کہ پورے خیبرپختونخوا سے لوگوں نے چاند نظر آنے کی شہادتیں دی ہیں۔ انہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کرکے انہیں گواہان فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔