لاہور( این این آئی)کرنل (ر)اکبر بٹ نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر ’’ عام آدمی کی آواز ‘‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے منشور کے اہم نکات بھی پیش کر دئیے ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور عام آدمی کو اوپر اٹھانا چاہتا ہوں،ملک میں سیاست چند خاندانوں اور امیر لوگوں کے
گھروں تک محدودہے ،ہم سیاست کو عام آدمی کے گھرتک لے جانا چاہتے ہیں،ہم سیاست کو سوشل ورک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کااحترام کرتاہوں، سب ملک کی خدمت کررہے ہیں کوئی غدار نہیں ہے۔ہمارامنشورعام آدمی کے لیے ہوگاہمارمشورہوگا کہ تمام اساتذہ کوسلیوٹ کریں گے ،ووٹ لے کر آنے والے کوئی ایسا کام نہیں کریں گے کہ عام لوگوں کو تکلیف نہ ہو،ہماری پارٹی کا مقصداقتدارکا حصول نہیں بلکہ عام آدمی کوجگانا ہے ،سوشل ورک ہماری پارٹی کامنشور ہے ،وفاقی وزیر 10 مرلہ کے گھر میں رہیں گے ،پروٹوکول کلچرکاخاتمہ کریں گے۔