منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کرنےکا فیصلہ‎

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے متعلقہ اداروں کو حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا،کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی

تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی، اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فواد چودھری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔شہزاد اکبر شہباز شریف معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر بھی حکومتی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں ،حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ نئی معلومات ملی ہیں، شہباز شریف نے برطانیہ میں ٹیٹیاں لگائیں اور اس کے ذریعے پاکستان میں پیسے لائے یہ ساری شہادت حدیبیہ سے لنک کرتی ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف آئی اے کو کیس دوبارہ کھولنے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے پرانے ثبوت کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا، اس کو بھی سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کچھ نئے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں، خاص کر برطانیہ میں شہباز شریف نے نئی ٹی ٹیاں لگائیں اور ان کے ذریعے پیسہ یہاں آیا اور دور میں شہادتیں حدیبیہ کیس سے لنک کرتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ شہادتوں کی نئی چین ہے، جو سامنے آئی ہے اور اس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ایف آئی اے کو یہ ذمہ داری دی جائے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…