منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں اے ٹی ایم توڑ کر 16 لاکھ چرانے والا پنکچر مکینک نکلا 18سالہ عدنان ڈرامائی اندازمیں گرفتار،اعتراف جرم،پوری کہانی سنادی

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے گلبرگ میں اے ٹی ایم مشین توڑ کر 16 لاکھ روپے لوٹنے والے 18سالہ ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق دسمبر 2020میں گلبرگ میں نجی بینک کا اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرانے کے الزام میں 18سالہ پنکچر لگانے والے نوجوان کو ڈرامائی انداز سے

گرفتار کرلیا گیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔اس کیس کی فائل بند ہوگئی تھی تاہم اتفاقا یہ معمہ حل ہوگیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اکیلے ہی پنکچر کے اوزار کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑا اور دونوں ٹرے گھر لے گیا۔ ٹرے توڑی تو اس میں سے 16 لاکھ روپے نکلے جس سے سرجانی میں گھر، زیور اور رکشہ خریدا۔ملزم نے بتایا کہ ایک دن اجنبی شخص آیا اور کہا کہ میرا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے جس پر میں نے اوزار کی مدد سے کارڈ نکال کر دیدیا۔ تب خیال آیا کہ اس طرح پیسے بھی نکال سکتا ہوں۔اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ذرائع کے مطابق ایک مخبر نے اطلاع دی کہ پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 18 سالہ عدنان نے بہت کم وقت میں مکان، رکشہ اور سونا خریدا ہے جس پر افسر کو بھی شک ہوا اس نے مذکورہ نوجوان کو بہانے سے دفتر بلاکر معلومات حاصل کی تو ملزم نے سب اگل دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…