منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کابل اسکول دھماکوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے گزشتہ روز ہونے والے کابل بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل اسکول دھماکوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردئیے ۔ جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی ، اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں

میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 68اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت بھی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…