ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

کشکول کے طعنے دینے والوں نے سب سے بڑا کشکول اٹھا لیا

datetime 9  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کشکول کے طعنے دینے والوں نے سب سے بڑا کشکول اٹھالیا۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ ملکی معیشت تباہ کرچکے ،ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی ،مہنگائی زوروں پر ہے ،مانگ تانگ کر کب تک گذارہ کریں گے ؟۔ انہوں نے کہاکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ملکی معیشت تباہی کے گڑھے میں گر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ،نااہل سرکار نے ان دیرینہ تعلقات پر

بھی وار کیا۔انہوں نے کہاکہ دوسوارب روپے بیرون ملک سے آنے کی خوشخبریاں سنانے والے اب زکواۃ ،فطرانہ اور صدقہ اکٹھا کرررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر اب دنیا بھر سے چندے مانگنے پر لگ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزراء اعظم کے بیرونی دوروں پر اعتراض کرنے والے خود مشیروں ،وزراء اور دوستوں کی فوج ظفر موج لے کر گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نالائقوں نے پورے ملک کو خیراتی بنا دیا۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی دنیا بھی جان چکی ہے کہ موجودہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…