منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کرنے والے پاکستانی پہلے سیاست دان بن گئے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کر کے پہلے پاکستانی سیاست دان یا لیڈر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا اہم سنگِ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انسٹاگرام کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اکاؤنٹ موجود ہیں۔ جن میں ٹویٹر، فیس بک بھی شامل ہیں۔ٹویٹر پر اُن کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ چھتیس لاکھ ہے جبکہ انسٹاگرام کی طرح وہ ٹویٹر پر بھی کسی اکاؤنٹ کو فالو نہیں کررہے۔ اسی طرح فیس بک پر اُن کے پیج کو 1 کروڑ سے زائد صارفین نے لائیک کیا ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج سے اُن کے سرکاری دوروں یا تقریبات کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔ جنہیں صارفین نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اُسے سیکڑوں لوگ شیئر بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مختلف بڑے اقدامات کیے، جنہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی، علاوہ ازیں بطور کرکٹر بھی اُن کی عالمی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں کسی اور سیاست دان کی سوشل میڈیا میں اتنی بڑی تعداد میں فالوونگ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام پلیٹ فارمز پر علیحدہ اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے اکاؤنٹس کا تعلق بھی بالکل علیحدہ ہیں، جن کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…