منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا؟ وزیراعلی پنجاب کا اہم اعلان

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا پہلی ترجیح ہے۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

کورونا کی صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔ عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو مزید احتیاط کرنا ہوگی۔ باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ ایس او پیز پر عمل میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ وبا کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران گھروں میں رہیں۔ گھر میں رہنے ہی میں آپ کی حفاظت ہے۔ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…