اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام نے این سی او سی کی جانب سے لاک ڈاؤن بارے جاری ہدایات کی دھجیاں اڑا دیں، ویڈیو وائرل

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ، اسلام آباد(این این آئی)عوام نے این سی او سی کی جانب سے لاک ڈاؤن بارے جاری ہدایات کی دھجیاں اڑا دیں، سحری خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے والے ذمہ دار اداروں کی محنت پر پانی پھرنے کا خدشہ ہے ،راولپنڈی کے کرتار پورہ فوڈ، اسٹریٹ پر عوام کا جم غفیر رہا

،کرتار پورہ سے چند قدم کے فاصلے پر تھانہ بنی پولیس کی پراسرار خاموشی اختیار کئے رکھی ،کرتار پورہ فوڈ، اسٹریٹ میں دکاندار اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دی گئیں، دریں اثنا این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے کی چند پروازوں کی شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مقامی ائیرپورٹس پر رش کی صورتحال سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا،پی کے 9726 ریاض تا لاہور اب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی ،پی کے 9247 لاہور تا دمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی ، پی کے 262 ابوظہبی اسلام آباد اب ابو ظہبی سے پشاور آئے گی ، اسلام آباد تا القسیم کی پرواز پشاور سے القسیم روانہ ہوگی ۔ ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو بروقت آگاہ کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…