اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ +آن لائن) این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا گیا،دوبارہ گنتی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 15ہزار656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے14ہزار747 ووٹ حاصل کیے۔اس طرح پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی دیگر جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ بلاجواز نتائج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کی کارکردگی اور جمہوریت دوستی کو دیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر کچھ قوتیں اوچھے ہتھکنڈے پر اُتر آئی ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور اب کراچی بھی ذوالفقار علی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے حلقے این اے 249 کے نتائج کو کھلے دل کے ساتھ تسلیم کیا جائے ۔ پیپلزپارٹی نے بھی ہمیشہ پورے ملک سے آنے والے نتائج کو کھلے دل اور کھلے ذہن سے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ سے سوئپ کرے گی بلکہ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے ملک میں حکومت بنائے گی کیونکہ عوام یہ جانتے ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ ریلیف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے اور پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار، تعلی، صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے لوگوں کا روزگار چھینا ، انہیں مہنگائی اور فاقہ کشی میں مبتلا کیا ، موجودہ حکومت بھی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…