چترال(نیوز ڈیسک) ملک کے پسماندہ ترین علاقے کی لڑکی پولیس آفیسر بن گئی، شازیہ اسحاق جس کا تعلق چترال سے ہے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے خاتون پولیس آفیسر بن گئی، شازیہ اسحاق امتحان پاس کرکے خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال کی پہلی خاتون پولیس آفیسر
بن گئی ہیں۔شازیہ اسحاق اپر چترال کے چھوٹے سے گاؤں میں پڑھاتی تھی، اس نے سی ایس ایس امتحان دیا اور حالیہ نتائج میں وہ پاس ہو گئی اور پولیس سروس آف پاکستان گروپ کا حصہ بن گئیں۔شازیہ اسحاق کا تعلق اپر چترال کے گاؤں جینالی کوچ سی ہے۔