اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

شریف خاندان 35 سال سے زائد عرصے تک اقتدار پر قابض رہے لیکن ملک میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکتا

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہبازشریف عرف ٹی ٹی شریف نے اپنے دورحکومت میں ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے، ٹی ٹی شریف نے نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی ، منی لانڈرنگ شریف خاندان کی پہچان ہے ،

نوازشریف ایک سال بیرون ملک بھاگے ہوئے ہیںابھی تک وطن واپس نہیں آئے، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا جس کا خمیازہ آج ملک وقوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، شریف خاندان 35 سال سے زائد عرصے تک اقتدار پر قابض رہے لیکن ملک میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں پر ان کا علاج ہو سکتا، ن لیگ نے قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی، ہمیشہ شریف خاندان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، شور مچانے اور چیخنے چلانے سے شریف اور ان کے حواری احتساب سے بچ نہیں سکتے، انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری کا ایم ڈی واسا اور ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات کی اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر گلریز اقبال گجر کی قیادت میں گورننگ باڈی کے اراکین نے اعجازاحمدچوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر انصاف یوتھ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر کھوکھر بھی موجو دتھے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…