اسلام آباد ( آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کورونا کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ماہِ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گْزارنے کا مشورہ دیا ہے۔اسد عمر نے جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ
رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گْزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے ، بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔ تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ ‘‘ پیغام میں کہا گیاہےکہ عوام سے درخواست ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم ایک مرتبہ پھر دیں گے کورونا کو شکست، انشاء اللہ۔